اقوامُ متحدہ( عظیم ایم میاں) وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب کے وقت میں تبدیلی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی نیویارک آمد سے ایک روز قبل پہونچ کراپنی مصروفیات اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی 21ستمبر کو نیو یارک پہونچنے کے بعد 22 ستمبر سے مصروفیات کا آغاز ہو گا گو کہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ کی جانب سے دی جانے والی “ بیک گراؤنڈ” بریفنگ میں بھی وزیر اعظم کی ملاقاتوں اور مصروفیات بارے ابہام سے کام لیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف حال ہی میں شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت اور غیر ممالک کے سربراہوں اور شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں لہذا اقوامُ متحدہ کی سائیڈ لائنز پر غیر ملکی شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتوں کا پروگرام گزشتہ سال کے مقابلے میں کم اور مخصوص ہوگا امریکی شخصیت بل گیٹ اور امریکی کمپنی ایپل کے سربراہ سے ملاقات کے علاوہ یورپی یونین کی سربراہ، ایران کے صدر سے دو طرفہ ملاقاتیں ہونگی۔