نیویارک(اے ایف پی /نیوزڈیسک )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے جو تقریبا ً تین گھنٹے جاری رہے ‘بہت جلد ایک اور ملاقات طے شدہ ہے‘اس ملاقات کے بعدمیں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں‘جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے ایرانی وفد سے ملاقات کی۔امیدہے مڈٹرم الیکشن کے بعد تہران کے ساتھ معاہدہ ہوجائےگا‘ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔اب مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے یا انہیں مکمل طور پر تباہ کر دینا ہے‘ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگااس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ‘امریکا مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی ضابطوں کا حصہ نہیں بنے گا۔