نیویارک (نیوزڈیسک)پاکستان ‘سعودی عرب ‘ ترکیہ اور مصرکے وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے عمل کو بحال کرنے پر زور دیا ہے۔نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پرچاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان میں خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پائیدار حل کے حصول کے لیے سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا گیا۔ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے پائیدار امن و استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیان میں سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی گئی جن میں حوثیوں کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے بھی شامل ہیں۔