• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور ایران جنگ کا اثر، ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) مہنگائی اور ایران جنگ کا اثر، ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی صدر کی مجموعی منظوری 32فیصد رہ گئی، ریپبلکنز میں حمایت ایک ہفتے میں 82سے 73فیصد ہوگئی۔ایران پر حملوں کی حمایت 34فیصد ،صرف 17فیصد امریکی مہنگائی سے نمٹنے کی ٹرمپ کی پالیسی کے حامی نکلے۔ رائٹرز/اِپسوس کے تازہ سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کی شرح کم ہوکر 32 فیصد رہ گئی ہے جو ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح ہے، جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ شرح 35 فیصد تھی۔

اہم خبریں سے مزید