اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ’’آسان ٹیکس اسکیم‘‘ کے تحت اب تک خوردہ فروشوںکی جانب سے انتہائی مایوس کن ردعمل موصول ہوا ہے، اس آسان اسکیم کے تحت صرف 332 ریٹرنز موصول ہوئے ہیں جن پر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔