• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف جائزہ مشن آج اسٹیٹ بینک سے مذاکرات کا آغاز کریگا

اسلام آباد(مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج (بدھ) سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا اور رواں ہفتے کراچی میں قیام کے دوران مہنگائی، زری پالیسی اور شرحِ مبادلہ سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔اس کے بعد آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 28 ستمبر 2026 کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر وزارتوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا تاکہ 7ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے کو مکمل کیا جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید