• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کیساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے، غزہ کی تعمیر نو اور حکمرانی کے انتظامات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار ہو۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین سے متعلق او آئی سی ’’کمیٹی آف سکس‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ادھر اسحا ق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود ،جاپان کے وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی اور لیبیا کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون الطاہر الباعور سے الگ الگ ملاقات کی ، انہوں نے ریجنل -4 کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا،اجلاس میں ترکیہ ،سعودی عرب اور مصر کے وزرا خارجہ نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید