اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی پلان تشکیل دیا جانے لگا، صرف اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار پنجاب، 2 ہزار سے زائد سندھ سے اسلام آباد پہنچیں گے، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف داخلی و خارجی راستے بند کیے جائیں گے۔