• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نیٹ ورکس بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ ٹی وی لانچ کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نیٹ ورکس بائیکاٹ کے بعدوائٹ ہاؤس نے ٹرمپ ٹی وی لانچ کردیا۔ یوٹیوب چینل پر پرانی تقریبات اور اہم تقاریر 24گھنٹے نشر ہونگی، پہلی نشریات میں ماؤنٹ رشمور پر ٹرمپ کا خطاب دکھایا گیا۔امریکی وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں کی پریس رسائی ختم کیے جانے کے بعد ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ کے نام سے 24 گھنٹے جاری رہنے والا یوٹیوب پلیٹ فارم شروع کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید