اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کو لانگ مارچ کے اعلان پر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکیلئے وفاقی حکومت کوخط ،راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی بھی درخواست ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نےراولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکے لیے وفاقی حکومت کوخط لکھ دیا۔