کراچی ( اسٹاف رپورٹر )احسن آباد واقعے میں ہلاک افراد کی فارنزک سیمپل تاحال جامعہ کراچی میں جمع نہ ہوسکے۔ احسن آباد فلیٹ سے ملنے والی لاشوں کے فارنزک سیمپل ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پولیس تفتیشی ٹیم جامعہ کراچی اور سول اسپتال کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئی۔ ڈاکٹر عمرا اور انکے اہلخانہ کے سیمپل سول اسپتال لے جائے گئے۔سول اسپتال نے سیمپل جامعہ کراچی بھیجنے کے حکامات دیئے۔جامعہ کراچی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر سیمپل لینے سے انکار کردیا۔ میڈیکل لیگو ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وقت درکار ہے۔ایس ایچ او چودھری نواز نے بھی سیمپل جامعہ کراچی نہ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔