• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ساران تنگی میں سیکورٹی فور سز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ، اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر ) سیکورٹی فورسز کی ساران تنگی میں کارروائیاں، 6دہشتگرد ہلاک اور 9کو گرفتار کرلیا گیا ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت فتنہ الہندوستان کیخلاف ساران تنگی میں کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کئی گھٹنے تک جاری رہی، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن شعبان 2 کے تحت فتنہ الہندوستان کا خلاف کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ 9مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا۔ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 9مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکامیاب کارروائی کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید