کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے رواں سال ایک ہزار ٹن سے زائد سونا درآمد کرلیا۔8 ماہ میں سونے کی درآمد پر441کھرب روپے خرچ،چینی مرکزی بینک اور سرمایہ کاروں کی سونے میں دلچسپی بڑھ گئی۔امریکی ٹریژری بانڈز میں چینی سرمایہ کاری کم ترین سطح پر،کمزور پراپرٹی مارکیٹ و بانڈز پر کم منافع سے سونے کی طلب بڑھی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق چین نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں ایک ہزار ٹن سے زائد سونا درآمد کیا، جس پر 158.8 ارب ڈالر خرچ ہوئے، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں نمایاں زیادہ ہے۔ 2025 میں چین نے 886 ٹن سونے کی درآمد پر 96.5 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی جغرافیائی کشیدگی، چین کی کمزور پراپرٹی مارکیٹ، اسٹاکس کی محدود کارکردگی اور سرکاری بانڈز پر کم منافع نے چینی سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب متوجہ کیا ہے۔ چینی مرکزی بینک بھی سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جبکہ جولائی میں امریکی ٹریژری بانڈز میں چین کی ہولڈنگ 618 ارب ڈالر تک گر گئی، جو اگست 2008 کے بعد کم ترین سطح ہے۔