دبئی (سبط عارف) قطر نے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان معاشی انحصار اور سیکیورٹی کی ضمانت پر مشتمل خطے کیلئے طویل مدتی فریم ورک کی بڑی تجویز عالمی دنیا کے سامنے رکھ دی۔ خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ رہنا ہے، اس لئے پائیدار سفارتی حل ضروری ہے نیویارک میں کونکورڈیا سالانہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان معاشی مفادات اور سیکیورٹی ضمانتوں پر مبنی نظام مستقبل میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔