کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور لڑائی کے باعث سعودی عرب نے اس سال ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منسوخ کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ فلم فیسٹیول سعودی عرب کا ایک بڑا عالمی ثقافتی ایونٹ ہے، جس میں ماضی میں ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے شرکت کی، جن میں ایملی بلنٹ، ایڈرین بروڈی، گوئنتھ پیلٹرو اور مائیکل کین شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ فیسٹیول جدہ میں منعقد ہوتا رہا ہے اور اسے سعودی عرب کی جانب سے عالمی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جاتا ہے، تاہم حالیہ علاقائی جنگی صورتحال کے باعث اس سال اس کے انعقاد کو ممکن نہیں سمجھا گیا۔