اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ 20 ستمبر کو شام کے وقت ثنا اللہ مستی خیل کو پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا۔ اٹھانے والوں نے اپنا تعارف سیکورٹی اداروں کے طور پر کرایا۔