اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل ظفر اللہ خان خاکوانی کو وفاقی اپیلیٹ ٹریبونل برائے بینامی ٹرانزیکشنز (پروہیبیشن)، اسلام آباد کا چیئرپرسن مقرر کر دیا۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے 18 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری بے نامی ٹرانزیکشنز (پروہیبیشن) ایکٹ 2017 کی دفعہ 30(5) کے تحت کی گئی ہے، ظفر اللہ خان خاکوانی کی تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر 3 سال کیلئے ہو گی۔