• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ، پاکستان و سعودی اتحاد جنگ کا ماحول ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے، صدر اردوان

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر اردوان نے کہا ہے ترکیہ، پاکستان اور سعودی اتحاد جنگ کا ماحول ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے، تنازعات کو پڑوسی خطوں تک پھیلانے کی کوئی بھی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں، مسائل حل کیلئے باہمی تعاون بڑھانا ہوگا۔ ہمارا دفاعی اتحاد خطے میں یکجہتی مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے اندرونی طور پر کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ ترکیہ کا قائم کردہ مشترکہ دفاعی اتحاد خطے میں یکجہتی مضبوط بنانے اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے اندرونی طور پر کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید