• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی معاہدوں پر دستخط سے پاک سعودی دیرینہ شراکت داری کو مزید تقویت ملی، صدر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کو مملکت کے 96ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط سے پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ شراکت داری کی تزویراتی جہت کو مزید تقویت ملی ہے۔ صدارتی سیکرٹریٹ کےمیڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام اپنے تہنیتی خطوط میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدے، مشترکہ تاریخ، دوستی، باہمی اعتماد اور یکجہتی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید