اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے، اس معاملے پر متعلقہ ریگولیٹری اور حکومتی اداروں کو غور کرنا چاہئے، عدالت نے عاملہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( PMDC ) کے سپرد کرتے ہوئے کونسل کو جائزہ لینے اور اپنی سفارشات حکومت کو بھجوانے کی ہدایت جاری کردی۔ ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں طویل ڈیوٹی اوقات کے ڈاکٹروں کی چوکسی اور کارکردگی پر اثرات کی نشاندہی کی۔