اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد کو مزید سخت اور شفاف بنانے کیلئے نئے قواعدتوشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز 2026 کی منظوری دیدی ہے،نئے رولز کے نفاذ سےپرانےرولز منسوخ کردئیے گئے ،کابینہ ڈویژن نے نئے قواعد کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،توشہ خانہ کے تمام موجودہ اور مستقبل کے تحائف اوپن نیلامی سے فروخت ہوں گے، بیرون ملک دورے پر واپسی کے 30 دن اور اگر تحفہ الگ جہاز سے بھیجنا مقصود ہو تو 60 دن کے اندر جمع کرانا ہوگا،نئے قواعد کے مطابق تحائف سے متعلق فیصلوں کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی سربراہی کابینہ سیکرٹری کریں گے۔ کمیٹی میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ امور، وزارت قانون و انصاف اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز ارکان ہوں گے، یہ کمیٹی منظوری دے گی کہ کون سے تحائف کھلی نیلامی میں فروخت ہوں گے۔