• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا ٹریبونل نے اپیلیں مسترد کردیں، کے الیکٹرک تحریری حکم کی منتظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے تفصیلی تحریری حکم کے اجراء کی منتظر ہے، جس کے بعد کمپنی اپنے لئے دستیاب تمام قانونی چارہ جوئی کے ذرائع پر غور کرے گی، 2024 تا 2030 ملٹی ایئر ٹیرف پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ترجمان کے الیکٹرک نےاپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیپرا کے 20 اکتوبر 2025 کے فیصلوں کے خلاف کے-الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کے حوالے سے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے حکم کی پیروی میں آج زبانی حکم سنایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کی اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں تاہم، ٹریبونل کی جانب سے تحریری حکم تاحال جاری نہیں کیا گیااس پیش رفت کے کے-الیکٹرک کے مالی سال 2024 سے مالی سال 2030 تک کے کنٹرول پیریڈ کے لئے ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے، کمپنی اپنے لیے دستیاب تمام قانونی چارہ جوئی کے ذرائع پر غور کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید