کراچی(جنگ نیوز)اسرائیل کی عدالتِ عظمیٰ (ہائی کورٹ آف جسٹس) نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مہلک حملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی کمیشن کے قیام سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آئندہ عام انتخابات کے بعد تک مؤخر کر دیا ، حکومت کو 15 جنوری 2027 تک اپنی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی ،فیصلے کے مطابق اب ہائی کورٹ ان درخواستوں پر فوری حکم جاری نہیں کرے گی جن میں حکومت کو ریاستی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا پابند بنانے کی استدعا کی گئی تھی،وزیراعظم بن نیتن یاہو اب تک 7 اکتوبر کے واقعے پر ریاستی کمیشن بنانے سے انکار کرتے رہے ہیں۔