• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے سول ایوارڈز پالیسی کے ازسر نو جائزے کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم نے سول ایوارڈز دینے کی موجودہ پالیسی کاازسر نو جائزہ لینے کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 16رکنی کمیٹی میں ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ کنوینئر ، چیئرمین واپڈا شریک کنوینئر اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن سیکرٹری مقررجبکہ مشتاق احمد سکھیرا، سیکرٹری پارلیمانی امور، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری کامرس، چیف سیکرٹری پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نمائندہ وزارت دفاع، سائرس سجاد قاضی اور جمال شاہ ممبران نامزد ،کابینہ ڈویژن نے با ضابطہ ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

اہم خبریں سے مزید