اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ، افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دئیے ،4ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں اور 4ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے،افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں اشتعال انگیز فائرنگ کےجواب میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ، سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نےافغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا ۔