لاہور(اے پی پی)لاہور میں والد کو زہر دینے کی کوشش کرنے والا17سالہ طالبعلم بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار نوجوان بہاولپور کا رہائشی اور سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور اس کے والد کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔