اسلام آباد، لاہور، پشاور (نیوز ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنے اور لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد کنٹینرز کے شہر تبدیل کر دیا، شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی ، جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سست کرنے کی درخواست دیدی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی اہم شاہراہیں سیل اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، ریڈ زون میں ہائی الرٹ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں بغیر گورنر رول کے اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے پُرامن احتجاج ہمارا حق، کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت اسلام آباد کی طرف چڑھائی کررہی ہے، پولیس آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں۔