• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ کی کنک وادی میں کارروائی کرتے ہوئے "ردالفتنہ 3" کے تحت فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے فورسز نے مزید 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید