• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بورڈ آف پیس، غزہ کیلئے 6 کھرب 80 ارب روپے بحالی منصوبہ

کراچی(جنگ نیوز)ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا غزہ کیلئے6کھرب80ارب روپے (2.45ارب ڈالر )بحالی منصوبہ،چھ ماہ پر مشتمل منصوبے میں 66 ترقیاتی منصوبے شامل،منصوبہ 28ممالک اور فلسطینی ٹیکنوکریٹک حکومت کی ایک سالہ مشترکہ کاوش،عارضی رہائش، ملبہ ہٹانے، اسپتالوں کی مرمت اور معیشت کی بحالی شامل،غزہ کو 97کھرب 72 ارب روپے( 35.2 ارب ڈالر) نقصان، مکمل بحالی کے لیے 198 کھرب 21 ارب روپے( 71.4ارب ڈالر )درکار،ڈیجیٹل نظام، کاروباری بحالی اور فلسطینی قیادت پر مبنی انتظامی ڈھانچہ منصوبے کا حصہ،بے گھر فلسطینیوں کے لیے 1 کھرب 11 ارب روپے( 400 ملین ڈالر )کے عارضی مکانات، اماراتی ہاؤسنگ منصوبہ بھی شامل،بحالی منصوبہ آج( بدھ) کو ارکان کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اجلاس میں 35 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید