• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب گوٹھ میں نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایوب گوٹھ میں نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنےسے لڑکاجاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع نجی کلینک میں ایک لڑکاجاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 10 سالہ عبدالاحد ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ۔عبدالاحد کی گزشتہ پانچ چھ روز سے طبیعت خراب تھی ۔ نجی کلینک میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ چل بسا ۔ متوفی کے ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے غلط انجیکشن لگایا گیا ہے ۔ فوری طو رپر کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے ۔ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید