کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے مسافر کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔گرفتار مسافر محمد حسن غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے ایران کے راستے دبئی گیا تھا۔مسافر کو یو اے ای غیر قانونی داخلے پر فلائٹ نمبر G9558 کے ذریعے پاکستان ڈیپورٹ کیا گیا۔