اسلام آباد (خبر نگار،ایجنسیاں) تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نےحکومت کو مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بات سنی جائے ،نہیں چاہتے عوام اور فورسز آمنے سامنے آجا ئیں ، جب بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے لانگ مارچ ہو تو بات چیت ضرور ہونی چاہیے ۔ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال نہیں کیے جاتے، ان کی بات سنی جاتی ہے اور شکایات حل کی جاتی ہیں۔ گزشتہ روز بیرسٹر گوہر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔