اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر (این ایف سی) قائم کر دیا ،یہ فیصلہ بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فیس لیس سینٹر ایک بڑا اقدام ہے جو پاکستان میں ٹیکس آڈٹ اور اسیسمنٹ کے طریقہ کار کو بدل دے گا،اب تک اگر کسی ٹیکس دہندہ کا گوشوارہ آڈٹ کے لیے منتخب ہوتا تو تو اسے ایک مخصوص دفتر کے ایک مخصوص افسر سے، اکثر بالمشافہ، معاملہ کرنا پڑتا تھا، نئے نظام میں یہ رابطہ ختم ہو جائے گا۔