• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ، وزارت اطلاعات

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، وزارت اطلاعات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فوسز سے متعلق کیے گئے دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلستان سیکٹر میں طالبان کی چوکیوں کو شدید نقصان، 13 افغان اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہوئے،24 اور25 ستمبر کی درمیانی شب افغان جارحیت ناکام بنائی گئی، واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئیں، افغان وزارتِ دفاع نے حسبِ معمول اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید