اسلام آباد( عاطف شیرازی) آئندہ تین روز کے لیے پٹرول 2روپے 2پیسےمہنگا جبکہ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا ، پٹرولیم ڈویژن کےاعلامیےکے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 391روپے 30پیسے اور ڈیزل کی قیمت 408روپے 53پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ،قیمتوں کی کمی کا اطلاق 26 سے 28ستمبرتک ہو گا۔