اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔شہباز شریف اور انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی میں ہونے والے تشویشناک اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ اور مثبت تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے پرنس رحیم آغا خان کے عزم کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات۔ اس موقع پر وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔