• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کو 7 روزہ پلان دیدیا، عباس عراقچی

نیویارک (اے ایف پی /نیوزڈیسک )صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیاہے کہ ایران لڑائی جاری رکھنا نہیں چاہتا‘اس لئے امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں‘تہران ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے‘ حوثی اپنے اقدامات کے خود ذمہ دار ہیںجبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران نے جنگ ختم کرنے کا 7روزہ پلان ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو پیش کردیاہے ‘ اگر امریکا کچھ شرائط پوری کردے توہرمز سات دن کے اندر دوبارہ کھول دی جائے گی۔ادھرعراق کے نجف ائیرپورٹ ایرانی ایئرلائنز کی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے جمعہ کو صدر پزشکیان سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے شرائط پر بات چیت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں عراقچی کا کہناتھاکہ ایران کی شرائط نئی نہیں ہیں اور وہی ہیں جو اس سے قبل اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں اٹھائی گئی تھیں۔ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے پر امریکاکے وسط مدتی انتخابات سے قبل عمل درآمد ہونا بہتر ہے۔
اہم خبریں سے مزید