کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات سندھ کو ہدایت کی ہے کہ مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیک نیوز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور جھوٹی و گمراہ کن اطلاعات کی بروقت نشاندہی، تصدیق اور تدارک کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیک نیوز اور گمراہ کن اطلاعات کی روک تھام کیلئے محکمہ اطلاعات میں مؤثر مانیٹرنگ نظام وضع کرنے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ اطلاعات کے اہم اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈی جی اطلاعات معیز پیرزادہ اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیک نیوز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور جھوٹی و گمراہ کن اطلاعات کی بروقت نشاندہی، تصدیق اور تدارک کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔