• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یلو لائن کرپشن، تحقیقات میں جان بوجھ کر تاخیر تو نہیں کی جا رہی؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے یلو لائن کرپشن کیس کی تحقیقات میں تاخیر کے خلاف چیئرمین اینٹی کرپشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وضاحت کریں کہ معاملہ مزید تحقیقات کے لئے نیب کو کیوں نہ بھیجا جائے۔تحقیقات میں جان بوجھ کر تاخیر تو نہیں کی جا رہی؟۔ ہائی کورٹ میں یلو لائن کرپشن کیس کی تحقیقات میں تاخیر سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آر کے بعد ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر اور رپورٹ پیش نہ کرنے کی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔ تاخیر بظاہر سنگین غفلت کو ظاہر کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید