• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ زیادتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔ مظفر آباد پولیس کو آمنہ نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتی ہو گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ میری بیٹی 22سالہ رمشہ کو شیخ حمزہ نے نشہ آور گولیاں کھلاکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا بیٹی کی طبیعت ناساز قطب پور پولیس کو چوک شاہ عباس سے بلقیس بی بی نے بتایا کہ گھر کے ساتھ نجی کمپنی کا ٹاور لگا ہوا جس پر موجود سکیورٹی گارڈ نے میرے بیٹے 15سالہ احسن کو پانی منگوانے کے بہانے بلوایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس کو بائی پاس سے مریم بی بی نے بتایا کہ میرے بھائی 8سالہ حسن کو حمزہ نے فصل جوار میں لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید