ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں ڈاکٹر محمد خاور نوازش شعبہ اردو کے نئے چیئرمین مقرر کردئے گئے تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نے بی زیڈ یونیورسٹی ایکٹ 1975ء کے سیکشن (vi)(4)16 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے شعبہ اردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خاور نوازش کو چیئرمین شعبہ اردو کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اگلے احکامات تک طورِ چیئرمین اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔