تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں 2بحری جہازوں پر حملے ‘ ‘عراقی شہر نجف کیلئے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں دوبارہ شروع‘ پہلا جہاز لینڈ کر گیا‘ یمنی حکومت کا حوثیوں کے زیرِ قبضہ تمام علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے نئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان ‘صوبہ تعز اور گردونواح میں شدید لڑائی ‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34سرکاری فوجی اور 39حوثی مارے گئے ‘حوثیوں نے تعز کو عدن سے ملانے والی ایک اہم سپلائی لائن کاٹ دی جبکہ حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریاض اور خریص میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہےتاہم سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد نے اس کی تردید کی ہے ‘ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں طے کردہ 7شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی ‘واشنگٹن کو سمجھنا ہوگا کہ سفارتی عمل کو طول دینے اور یک طرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔