لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کی متاثرہ غیر ملکی خاتون ڈیانا پاکستان سے روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیانا پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہوئی۔ پرواز کی روانگی کے وقت ڈیانا کے ہمراہ 2 خواتین سمیت 3 پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈیانا کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے گئے تھے، جس کے بعد وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہوگئی۔