• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، سعد رفیق

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں،پی ٹی آئی دھرنا مؤخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔اپنے حلقے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو فی الحال لانگ مارچ مؤخر کردینا چاہیے، حکومت مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی،پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کرے۔ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ملک میں تقسیم کا سبب نہیں بننا چاہیے،دہشت گردی سے شہری متاثر ہیں، موجودہ حالات میں اتحاد ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید