• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات سے امیدیں تھیں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں، شوکت یوسفزئی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے امیدیں تھیں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مقصد لانگ مارچ روکنا نہیں دہشتگردی کا خاتمہ تھا، ناکامی میں کردار وزیراعلیٰ کا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ"میں سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئےسیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات سے کافی امیدیں تھی کہ کامیاب ہوجائیں گے اور ملک بحران سے نکل پائے گا۔فریقین لچک دکھائیں تو مذاکرات اب بھی ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا معاملہ 26سال پرانا ہے،72گھنٹے میں حل کرنا مشکل ہے اور ان کی ذاتی رائے میں وفاقی حکومت کو چاہئے کہ صوبائی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت سے بات کرنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے اور مسلح افواج کے شہداء کے حوالے سے بھی کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے کیونکہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی کا خاتمہ مقصد ہے تو صوبائی حکومت کو صرف 72گھنٹے کا وقت دینے کی بجائے مزید وقت دیا جاتا تاکہ باہمی مشاورت ہوسکتی ۔ وزیراعلیٰ کا موقف ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر مشترکہ طور پر ایک پالیسی تشکیل دی جائے۔

اہم خبریں سے مزید