اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) حکومت اپوزیشن مذاکرات کی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری اپوزیشن لیڈر اور کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پر ڈالی جا رہی ہے، اندرونی کہانی میں کہا جا رہا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان محمود اچکزئی اور سہیل آفریدی کے نامناسب مطالبات پر دباؤ میں آ گئے، محمود اچکزئی پوری مذاکراتی کمیٹی پر حاوی تھے وہ ہر چیز کو بانی چیئرمین سے ملاقات اور رہائی سے جوڑتے رہے ،بیرونی دباؤ کی وجہ سے مذاکرات میں کئی بار ڈیڈلاک آیا، حکومتی کمیٹی مکمل با اختیار تھی اور مسلسل لچک دکھاتی رہی، اپوزیشن قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان شدید اختلافات مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ بنے۔