اسلام آباد ( طاہر خلیل)صورتحال سنگین ہو چکی ہے، مذکرات ختم ہو گئے اور سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھ چکے سیاستدان مسائل کا کوئی حل نہ نکال سکے ، سپیکر سردار ایاز صادق کی تمام مفاہمتی جستجو اور کوششیں بار آور نہ ہو سکیں ، اسلام آباد کے با خبر حلقے قرار دے رہے ہیں کہ کہ مذاکرات کی ناکامی کے اصل ذمہ دار سہیل آفریدی ہیں جو عین آخری وقت پر اپنا ڈرافٹ لے آئے مذاکرات میں شامل حکومت اپوزیشن کے نمائندے جانتے ہیں کہ اگر سہیل آفریدی کا ڈرافٹ بہت اہم تھا تو انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اس پر وفاقی حکومت سے پہلے سے رابطہ کیوں نہ کیا ، یا پھر دو دن مذاکرات چلے وہاں اسے کیوں پیش نہ کیا اور الگ سے سوشل میڈیا پر چلا یا گیا ۔