کراچی (نیوز ڈیسک) امارات نے فلائی دبئی شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پرواز گرانے کی کوشش کا الزام عائد، اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے امارات پہنچ گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلائی دبئی کے طیارے کو مبینہ طور پر گرانے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے ایک سینئر اماراتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابو ظہبی طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک کرنے کی کوشش کے الزام میں حمام الحَمّامی کو ممکنہ طور پر سخت ترین سزا دی جائے گی۔