• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالی قزاق حملے میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے میتیں کراچی پہنچا دی گئیں ان کے ساتھ 4زخمی افراد کو بھی پاکستان لایا گیا ہے جنہیں علاج کے لئے مقامی نجی اسپتال پہنچا دیا گیا وطن واپسی گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اتوار کو ایئر پورٹ پر زخمیوں کو خوش آمدید کہا وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، وزیر محنت سعید غنی ،پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، آسیہ اسحاق جماعت اسلامی کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی محمد فاروق اور دیگر نے بھی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے سب لوگ یہاں موجود ہیں زخمیوں کے علاج و معالجے کا تمام خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی زخمیوں کو ائیرپورٹ سے آغا خان اہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ کی ہدات پر میں سعید غنی اور وقار مہندی موجود ہیں گورنر سندھ نہال ہاشمی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ،جماعت اسلامی کے محمد فاروق اور دیگر لوگ موجود ہیں
اہم خبریں سے مزید