کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے امریکی اے آئی برتری کیلئے سپر انٹیلی جنس فورس قائم کردی. نیشنل انٹیلی جنس سربراہ کلیٹن قیادت کرینگے، ایف ٹی سی، پینٹاگون اور سرکاری امور کے اعلیٰ حکام بھی شامل، ٹاسک فورس براہ راست ٹرمپ اور چیف آف اسٹاف کو جوابدہ، ٹیکنالوجی و دیگر اداروں سے حکومتی رابطہ مربوط کریگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت میں امریکی برتری برقرار رکھنے اور وفاقی حکومت کی کوششوں کو مربوط کرنے کیلئے ’سپر انٹیلی جنس فورس‘ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جے کلیٹن فورس کی قیادت کریں گے ۔